ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی فسادات: شاہ رخ نے پانچویں بار ضمانت کی درخواست داخل کی

دہلی فسادات: شاہ رخ نے پانچویں بار ضمانت کی درخواست داخل کی

Tue, 05 Jan 2021 12:03:27    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شاہ رخ پٹھان نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے اس درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس بھجوایا ہے۔

یہ پانچواں موقع ہے جب دہلی فسادات کے مبینہ ملزم شاہ رخ پٹھان کی طرف سے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے ، چار بار اس سے قبل نچلی عدالت اور ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پانچویں بار شاہ رخ پٹھان کی درخواست ضمانت پر سماعت 5 اپریل کو ہوگی۔ گذشتہ نومبرمیں دہلی کی کارکارڈوما عدالت نے دہلی فسادات کے دوران مبینہ طورپربندوق چلانے والے ملزم شاہ رخ پٹھان کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

گذشتہ سال فروری میں شاہ رخ پٹھان کی دہلی فسادات میں پولیس اہلکار پر بندوق لہراتے ہوئے متنازعہ تصویر سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی تھی۔ گرچہ شاہین باغ اورجامعہ کے پاس فائرنگ کرنے والوں کوضمانت مل گئی ہے۔


Share: